QR CodeQR Code

گلگت، امام مسجد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

15 Sep 2019 12:29

پولیس ذرائع کے مطابق رات کو دیامر کالونی جوٹیال مسجد کے امام قاری غیاث پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کا تعلق دیامر سے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت دیامر کالونی جوٹیال میں امام مسجد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات کو دیامر کالونی جوٹیال مسجد کے امام قاری غیاث پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کا تعلق دیامر سے تھا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ قاری غیاث کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 816307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816307/گلگت-امام-مسجد-کو-نامعلوم-افراد-نے-فائرنگ-کرکے-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org