0
Sunday 15 Sep 2019 13:25

رواں سال شاہراہ بابوسر اور کے کے ایچ کے ذریعے 12 ہزار غیر ملکی سیاح آئے، ایس پی دیامر

رواں سال شاہراہ بابوسر اور کے کے ایچ کے ذریعے 12 ہزار غیر ملکی سیاح آئے، ایس پی دیامر
اسلام ٹائمز۔ ایس پی دیامر عمران کھوکھر نے کہا ہے کہ امن بحال ہونے سے رواں سال شاہراہ بابوسر اور کے کے ایچ کے ذریعے 12 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاح آئے، ان میں سے کئی سیاحوں نے دیامر کا بھی دورہ کیا۔ چلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران کھوکھر کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کی نسبت رواں سال دیامر میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، امسال دیامر میں دہشتگردی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا، دیامر میں رواں سال 82 سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اشتہاری مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا اور دیامر کو مکمل طور پر پرامن ضلع بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔

ایس دیامر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی کوششوں سے امن بحال ہونے کے بعد اس سال دیامر کے دور دراز علاقوں میں ملکی اور غیر ملکی سیاح  سیر و تفریح کیلئے  آئے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بذریعہ بابوسر روڈ اور بذریعہ شاہراہ قراقرم گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں میں 12 ہزار غیر ملکی سیاح شامل تھے، جنہوں نے اس خطے کی پرامن فضا کو دیکھتے ہوئے مزید سیاحوں کو جی بی وزٹ کرنے کا مشورہ دیا، دیامر پولیس کی بہترین حکمت عملی اور خطے کے مختلف ٹوریسٹ پوانٹس پر ٹوریزم فورس اور مقامی رضاکاروں کی تعیناتی اور ان کا  سیاحوں کیساتھ بہترین تعاون کے باعث خطے میں لاکھوں ملکی سیاح بھی آئے اور خطے میں سیاحت کو فروغ ملا، جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آنے کیساتھ ساتھ جی بی کی معیشت بھی بہتر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 816314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش