0
Sunday 15 Sep 2019 15:15

عوامی حکومت ہی پاکستان کے مسائل حل اور اسےترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے، بلاول

عوامی حکومت ہی پاکستان کے مسائل حل اور اسےترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوامی حکومت ہی پاکستان کے مسائل حل اور اسےترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتی ہے۔ جمہوریت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جمہوریت کا مطلب طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، 1973ء کے متفقہ دستور کا دوسرا نام جمہوریت ہے، عوام کی حقیقی منتخب حکومت کی عدم موجودگی جمہوریت نہیں کہلائے گی۔ حقیقی جمہوریتیں شہریوں کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام ہی کے حقوق غضب کرنے پر نہیں لٹاتیں، ایک عوامی حکومت ہی پاکستان کے مسائل کو حل اور اسے ترقی کی شاہراہوں پر گامزن کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے سیاسی، معاشرتی، معاشی، سفارتی اور دیگر محاذ پر جتنی پیش قدمیاں کیں وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے، قائداعظم محمد علی جناح کے بعد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری کے لئے اقدامات اٹھائے، شہید بینؓیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی، آصف علی زرداری کو شہید بھٹو اور شہید بی بی کے جمہوری ویژن کی حفاظت کی پاداش میں قید کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 816333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے