QR CodeQR Code

ٹریفک وارڈنز کے دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

15 Sep 2019 15:28

حکم نامے کے مطابق فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے وارڈنز و اہلکار اپنے ٹریفک سیکٹر میں موبائل جمع کروائیں گے جبکہ لائسنسنگ برانچ کے عملے کے موبائل انچارج لائسنسنگ برانچ تحویل میں لے گا اور احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کے بعد ٹریفک وارڈنز کے بھی دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ٹریفک وارڈنز کو اب ڈیوٹی پر جانے سے قبل سیکٹر میں موبائل جمع کروانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈنز پر بھی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ایس پی صدر ٹریفک پولیس سردار آصف نے آئی جی پنجاب کی جانب سے اظہار ناراضگی پر حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامہ کے مطابق ٹریفک وارڈنز سے کانسٹیبل موبائل فون جمع کرا کے ڈیوٹی پر جائیں گے جبکہ لائسنسنگ برانچ کے اہلکار بھی دوران ڈیوٹی موبائل استعمال نہیں کریں گے۔ حکم نامے کے مطابق فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے وارڈنز و اہلکار اپنے ٹریفک سیکٹر میں موبائل جمع کروائیں گے جبکہ لائسنسنگ برانچ کے عملے کے موبائل انچارج لائسنسنگ برانچ تحویل میں لے گا اور احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 816338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816338/ٹریفک-وارڈنز-کے-دوران-ڈیوٹی-موبائل-فون-استعمال-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org