QR CodeQR Code

بلاول زرداری کے ملک توڑنے کے بیان پر آرمی چیف اور چیف جسٹس نوٹس لیں، پی ٹی آئی

15 Sep 2019 19:08

اپنے بیان میں پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، لوگوں کو علاج معالجے سمیت پینے کا پانی تک میسر نہیں، کراچی میں لوگ بیماریوں اور کچرے سے تنگ آچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے ملک توڑنے کے بیان پر آرمی چیف اور چیف جسٹس نوٹس لیں، جس طرح ماضی میں اقتدار کیلئے پیپلز پارٹی نے ملک دو حصوں میں تقسیم کیا، اسی طرح بلاول بھی اقتدار کی ہوس میں ملک توڑنے کی باتیں کر رہا ہے، بلاول کے بیان کے بعد صوبے میں لسانی فسادات جنم لے سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ کے لوگ محب وطن پاکستانی ہیں، انہیں چند لوگوں کا چہرہ دکھا کر لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا سیاسی فائدہ پیپلز پارٹی لینا چاہتی ہے، اسی صورتحال میں صوبے کا امن و امان برقرار رکھنے کیلئے آرمی چیف بلاول بھٹو کے اس بیان پر نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، لوگوں کو علاج معالجے سمیت پینے کا پانی تک میسر نہیں، کراچی میں لوگ بیماریوں اور کچرے سے تنگ آچکے ہیں، سندھ حکومت کے بارہ سال سندھ پر ایک عذاب کی صورت میں گذرے ہیں، ایسے میں سندھ کی حکمران جماعت کی جانب سے لسانی فسادات کی طرف عوام کو بھڑکانا قابل مذمت عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 816358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816358/بلاول-زرداری-کے-ملک-توڑنے-بیان-پر-آرمی-چیف-اور-جسٹس-نوٹس-لیں-پی-ٹی-ا-ئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org