0
Sunday 15 Sep 2019 21:39

مولانا فضل الرحمن جتنا مرضی آزادی مارچ کر لیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ملک عامر ڈوگر

مولانا فضل الرحمن جتنا مرضی آزادی مارچ کر لیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ملک عامر ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے چیف وہپ و رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے بھرپور انداز میں یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، لیکن اپوزیشن اس پر سیاسی دکانداری چمکا رہی ہے، مولانا فضل الرحمن جتنا مرضی آزادی مارچ کر لیں، کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح پر بلند کیا اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایسے مشکل ترین حالات میں نواز شریف سمیت دیگر رہنمائوں کو فی الفور رہا کیا جائے، نہ کہ انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب پور روڈ پر پارٹی رہنمائوں شکیل احمد میئو، چوہدری جمیل احمد میئو اور عبد اللہ میئو کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ قائد عمران خان، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کشمیریوں کی آزادی کے لئے دنیا بھر کے سربراہوں سے رابطے کر رہے ہیں، کیونکہ بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم کیا ہے، اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، معمولی معمولی معاملات پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے واویلا پوری دنیا میں اٹھ جاتا ہے، لیکن افسوسناک عمل یہ ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کے مظلوم ایک ماہ سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود کرفیو کی حالت میں ہیں، انہیں کھانے پینے کی سہولیات تک میسر نہیں اور نہ ہی صحت کی سہولیات میسر ہیں، لیکن انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں، عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ اس کڑے وقت میں سنجیدگی سے نوٹس لے، جبکہ اس موقع پر شکیل احمد میئو، چوہدری جمیل احمد میئو اور عبداللہ میئو نے کہا کہ مظلوم کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 816361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش