0
Sunday 15 Sep 2019 21:47

ملتان، مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

ملتان، مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سٹی یوتھ ونگ کے زیراہتمام چوک ڈیرہ اڈہ پر پاک فوج زندہ آباد ریلی اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے اور مظلوم کشمیریوں سے آزادی کے لئے دعا کی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹی کے صدر زاہد عدنان گڈو نے کی، اس موقع پر زاہد عدنان گڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مخلص ہوتی تو آج کشمیریوں کو ایسی خوفناک صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے دور اقتدار میں مظلوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے عالمی سطح پر حقیقی معنوں میں آواز بلند کی اور آج بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش