QR CodeQR Code

شہید کا جسد خاکی پہنچنے پر والد نے سجدہ شکر بجا لایا، مزید پانچ بیٹے وطن پر قربان کرنے کاعزم

15 Sep 2019 22:02

روندو ہرپوہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ فوجی جوان شہید سپاہی اختر حسین 2017ء میں پاک فوج میں بھرتی ہوئے تھے، وہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے 23 سالہ فوجی جوان اختر حسین کا جسد خاکی جونہی آبائی گائوں ہرپوہ روندو پہنچا تو والد نے سجدہ شکر بجا لایا اور مزید پانچ بیٹے بھی وطن پر قربان کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہید سپاہی اختر حسین 2017ء میں پاک فوج میں بھرتی ہوئے تھے، وہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ بیٹے کی شہادت کی خبر والد کو یونٹ سے بزریعہ کال ایک روز پہلے ہی دی گئی تھی، بلند حوصلے اور صبر کے مالک باپ نے گھر والوں کو خبر نہ دی اور خاندان والوں کو بیماری کا بہانہ بنا کر یہ خبر غم اکیلا سہتا رہا۔ شہید کا جسد خاکی جونہی ان کے گھر پہنچا تو انہوں نے سجدہ شکر بجا لایا اور مزید پانچ بیٹے بھی وطن پر قربان کرنے کا اعلان کیا۔ شہید سپاہی اختر حسین نے پسماندگان میں ایک بیٹی، بیٹا، بیوہ اور والدین سوگوار چھوڑے ہیں۔ یاد رہے کہ شہید اختر حسین کے والد فدا حسین کارگل جنگ کے غازی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 816364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816364/شہید-کا-جسد-خاکی-پہنچنے-پر-والد-نے-سجدہ-شکر-بجا-لایا-مزید-پانچ-بیٹے-وطن-قربان-کرنے-کاعزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org