0
Sunday 15 Sep 2019 22:06

پاکستان کی حکومت نے سب مسائل سے بالاتر ہوکر کشمیر کا مسئلہ اُجاگر کیا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کی حکومت نے سب مسائل سے بالاتر ہوکر کشمیر کا مسئلہ اُجاگر کیا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کیا تم میں اتنی ہمت ہے کہ کرفیو اٹھا کر سرینگر میں جلسہ کرو، 54 سال کے بعد پہلی مرتبہ عمران خان کی حکومت کو یہ اعزاز بخشا کشمیر کا مسئلہ یہ حکومت سلامتی کونسل میں لے گئی، پاکستان کی حکومت نے سب مسائل سے بالاتر ہو کر کشمیر کا مسئلہ اُجاگر کیا، او ائی سی ایک ادارہ ہے، جو مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہے، میں نے او آئی سی سے پوچھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے عید منائی، آج قوم کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر پر آج یک زبان ہو کر کھڑے ہونا پڑے گا۔

جب انڈین جہاز پاکستان کی حدود میں آئے تو بھارت کے دو جہاز مار گرائے، کیونکہ ہماری فورس جاگ رہی تھی، بھارت کے باقی جہاز بھاگ گے، پاکستان کی عوام آج اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت سے مقابلے میں اللہ کی رحمت پاکستان کے ساتھ ہوگی، ہم ٹکڑے کی بات نہیں نظریئے کی بات کرتے ہیں، مودی ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کرنے دو کشمیر کے لوگ کیا چاہتے ہیں، آج کشمریوں کے لیے پوری دنیا سے آوازیں اُٹھ رہی ہیں، امریکہ کے سینیٹر صدر ٹرمپ کو خط لکھ رہے ہیں کہ دو اٹیمی قوت آمنے سامنے آگئی ہیں، کشمیر کے مسئلے پر دنیا کو جاگنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 816365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش