0
Sunday 15 Sep 2019 22:12

ضلع بولان، ٹریفک حادثہ میں جماعت اسلامی کا رکن جاں بحق

ضلع بولان، ٹریفک حادثہ میں جماعت اسلامی کا رکن جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان میں ٹریفک حادثے کے دوران جماعت اسلامی کے ایک رکن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق یہ واقعہ نوتال کے قریب پیش آٰیا جہاں نصیر آباد سے کوئٹہ آنے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے میں جماعت اسلامی کا ایک رکن جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کارکن کشمیر مارچ میں شرکت کے لئے کوئٹہ جا رہے تھے کہ گاڑی کو حادثہ پیش آٰیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 816366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش