0
Sunday 15 Sep 2019 22:25

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ برقرار ہے،  مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج 42 روز تھا، ایک جانب جبری پابندیاں عائد ہیں تو دوسری جانب خون کی پیاسی قابض فوج نہتے کشمیریوں کا لہو بہانے میں مصروف ہے۔ بھارتی فوج نے جموں میں گولیاں مار کر دو نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ ایک نوجوان کو دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا۔ اخلاق احمد خان نامی نوجوان کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد جانی پور اسٹیشن منتقل کیا، جہاں اسے شہید کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 816367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب