0
Sunday 15 Sep 2019 22:38

سوات سے مسلم لیگ نون کے اہم رہنماء افتخار خان پی ٹی آئی میں شامل

سوات سے مسلم لیگ نون کے اہم رہنماء افتخار خان پی ٹی آئی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سوات میں پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے گائوں پارڑئی میں منعقدہ ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سوات میں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ نون کی ایک اہم وکٹ گرا دی ہے، لیگی رہنماء افتخار خان نے اپنے خاندان اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی اور پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ ساتھ چلنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر وزیر معدنیات نے اپنے حلقے کے لئے دو ٹیوب ویل بھی منظور کئے اور سوئی گیس کی مد میں دو پیکجز کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، جس نے گذشتہ صوبائی اور قومی انتخابات میں اپنے آپ کو منوا لیا ہے، ضلع سوات میں پی ٹی آئی نے گذشتہ ادوار کے مقابلے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آئے روز دوسری سیاسی پارٹیوں کے رکن اور کارکنان جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش