0
Sunday 15 Sep 2019 22:51

مولانا فضل الرحمٰن کی شہباز شریف کی رہائشگاہ آمد، دھرنے پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمٰن کی شہباز شریف کی رہائشگاہ آمد، دھرنے پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن وفد کے ہمراہ میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن، اکرم درانی، مولانا امجد اور وفد کے دیگر ارکان کے ساتھ شہباز شریف سے ملاقات کرنے ان کی رہائشگاہ پہنچے۔ ملاقات میں راجہ ظفرالحق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں، مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اصولی طور پر دھرنے کی حمایت کی ہے، تاہم عملی طور پر ساتھ دینے سے انکار کیا ہے، فضل الرحمٰن سے ملاقات میں دیکھتے ہیں کہ کیا فیصلہ ہوتا ہے۔ سابق اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن کے دھرنے پر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، جو فیصلہ بھی کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔

ایاز صادق نے واضح کیا کہ میری سوچ فضل الرحمٰن جیسی ہے، دھرنے میں شرکت کرنی چاہیئے، جنگوں میں بھی حکومتیں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ گیارہ ستمبر کو جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی، لیکن خود شریک نہیں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد احتجاج کا فیصلہ ان کا اپنا ہے، چاہے کسی کا بھی دھرنا رہا ہو ہم خود شریک نہیں رہے۔
 
خبر کا کوڈ : 816369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے