QR CodeQR Code

سندھ حکومت گھوٹکی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، سعید غنی

15 Sep 2019 23:43

ایک بیان میں گھوٹکی کے علماء کرام اور ہندو کمیونٹی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ گھوٹکی واقعہ کی ایف آئی آر گذشتہ روز درج ہوچکی ہے، ایف آئی آر میں نامزد پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعہ کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں گھوٹکی کے علماء کرام اور ہندو کمیونٹی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کی درخواست کی۔ سعید غنی نے کہا کہ گھوٹکی واقعہ کی ایف آئی آر گذشتہ روز درج ہوچکی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نامزد پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کے واقعہ کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ واقعہ ایک شخص کا ذاتی فعل ہے اس میں پوری ہندو برادری کا کوئی قصور نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ الزام ثابت ہوا تو ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ علماء کرام اور عوام سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ وہ علماء کرام اور ہندو برادری کے رہنماؤں کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی جذبات کی قدر کرتے ہیں لیکن ایک شخص کی بنیاد پر پوری برادری کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 816371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816371/سندھ-حکومت-گھوٹکی-کی-صورتحال-پر-نظر-رکھے-ہوئے-ہے-مکمل-کنٹرول-میں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org