0
Sunday 15 Sep 2019 23:49

کسی میں ہمت ہے تو سندھ تقسیم کرکے دکھائے، وزیراعلیٰ سندھ

کسی میں ہمت ہے تو سندھ تقسیم کرکے دکھائے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی میں ہمت ہے تو سندھ تقسیم کرکے دکھائے جبکہ اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف بالکل واضح ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی تقسیم سے متعلق بیان بھی دیا ہے، جس کے بعد تقسیم کی باتیں کرنے والے معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں۔ وہ جھانگارا باجارا کے نزدیک نیئنگ شریف میں رکن صوبائی اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی کے سوئم میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے چند ماہ قبل اسمبلی کے فلور پر سندھ کی تقسیم کا سوچنے والوں کے عزائم بے نقاب کردیئے تھے۔ میرپورخاص واقعہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں اس واقعہ کا افسوس ہے اور اس واقعہ میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم رکن سندھ اسمبلی غلام شاہ جیلانی سے متعلق باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پی پی پی کے وفادار کارکن رہے اور ان کی پارٹی کے ساتھ وفاداری مثالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 1990ء سے لیکر 2018ء تک مرحوم سید غلام شاہ جیلانی مسلسل صوبائی اسمبلی کے میمبر منتخب ہوتے رہے اور انکے انتقال سے سندھ اور بلوچستان کی سیاست میں خلاء پیدا ہوگیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مرحوم کے بیٹے اس خلاء کو پر کرنے کی کوشش کرینگے اور انکے مریدین اور انکے سیاسی سفر کو جاری رکھنے کیلئے جان نشیں کے طور پر آگے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد پاس کروائی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 816374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب