0
Sunday 15 Sep 2019 23:52

اسلام دشمن مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

اسلام دشمن مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن مسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم اور انتشار کی سازش کر رہے ہیں، ہمیں اتحاد و یکجہتی سے اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، عالمی قوتوں نے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم پر آواز بلند نہیں کی تو اس کے منفی نتائج نکلیں گے، عالمی ادارے کشمیر پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے کشمیریوں کو بنیادی حقوق فراہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر کارکنان کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اساس کلمہ طیبہ ہے، اسلام دشمن پاکستان کی نظریاتی اساس پر حملے کے درپے ہیں، غلامان مصطفیٰ (ص) مر سکتے ہیں، ملک کی نظریاتی اساس پر آنچ آنے نہیں دینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اس وجہ سے ہے کہ یہاں عشقان رسولؐ بستے ہیں، بانیان پاکستان کی اولادیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور انتہاپسندی پھیلانے والوں پر عوام گہری نظر رکھیں، پاکستان کے عوام اسلام و ملک دشمنوں کو اتحاد و یکجہتی سے ہر محاذ پر ناکام کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری شان، آن اور پہچان ہے مر جائینگے، لیکن اپنی پہچان کو کسی صورت کمزور ہونے نہیں دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھ کر کام کرے، حکومت نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے آنے کے مواقع فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 816375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش