0
Monday 16 Sep 2019 00:28

روندو، کمسن لڑکی کو ونی کرنیوالے جرگہ کے 12 ممبران گرفتار، ایس ایچ او معطل

روندو، کمسن لڑکی کو ونی کرنیوالے جرگہ کے 12 ممبران گرفتار، ایس ایچ او معطل
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع روندو تلو بروق میں ونی کرنے کے واقعہ پر اعلٰی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے جرگہ کے 12 افراد کو گرفتار جبکہ ستک تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ اتوار کے روز ستک تھانہ کے دس اہلکاروں نے تلو بروق میں کارروائی کرتے ہوئے جرگے کے ممبران کو گرفتار کر کے ستک تھانہ منتقل کر دیا، جہاں انہیں آج سکردو منتقل کیا جائے گا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔ پولیس کی یہ کارروائی ایس پی سکردو محمد اسحاق کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے۔ دو ہفتہ قبل زیادتی کے ایک مبینہ واقعے کے بعد مقامی جرگہ نے ونی کرتے ہوئے کم سن لڑکی کا نکاح 43 سالہ شخص کے ساتھ کر دیا تھا، لڑکی کی پہلے ہی منگنی ہو چکی تھی، ان کے منگیتر نے اعلیٰ حکام کو کارروائی کی درخواست دی تھی، اتوار کے روز ایس پی سکردو کے حکم پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرگہ کے ممبران کو گرفتار کر لیا جبکہ متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 816380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب