QR CodeQR Code

روندو، کمسن لڑکی کو ونی کرنیوالے جرگہ کے 12 ممبران گرفتار، ایس ایچ او معطل

16 Sep 2019 00:28

دو ہفتہ قبل مقامی جرگہ نے ونی کرتے ہوئے کم سن لڑکی کا نکاح 43 سالہ شخص کے ساتھ کر دیا تھا، لڑکی کی پہلے ہی منگنی ہو چکی تھی، ان کے منگیتر نے اعلٰی حکام کو کارروائی کی درخواست دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع روندو تلو بروق میں ونی کرنے کے واقعہ پر اعلٰی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے جرگہ کے 12 افراد کو گرفتار جبکہ ستک تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ اتوار کے روز ستک تھانہ کے دس اہلکاروں نے تلو بروق میں کارروائی کرتے ہوئے جرگے کے ممبران کو گرفتار کر کے ستک تھانہ منتقل کر دیا، جہاں انہیں آج سکردو منتقل کیا جائے گا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔ پولیس کی یہ کارروائی ایس پی سکردو محمد اسحاق کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے۔ دو ہفتہ قبل زیادتی کے ایک مبینہ واقعے کے بعد مقامی جرگہ نے ونی کرتے ہوئے کم سن لڑکی کا نکاح 43 سالہ شخص کے ساتھ کر دیا تھا، لڑکی کی پہلے ہی منگنی ہو چکی تھی، ان کے منگیتر نے اعلیٰ حکام کو کارروائی کی درخواست دی تھی، اتوار کے روز ایس پی سکردو کے حکم پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرگہ کے ممبران کو گرفتار کر لیا جبکہ متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 816380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816380/روندو-کمسن-لڑکی-کو-ونی-کرنیوالے-جرگہ-کے-12-ممبران-گرفتار-ایس-ایچ-او-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org