0
Monday 16 Sep 2019 09:13

عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف ایک لاکھ 62 ‏ہزار ڈالر خرچ ہوں گے، سیف اللہ نیازی

عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف ایک لاکھ 62 ‏ہزار ڈالر خرچ ہوں گے، سیف اللہ نیازی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اس بار بھی امریکہ نجی کمرشل پرواز کے ذریعے جائیں گے۔ چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر صرف ایک لاکھ 62 ‏ہزار ڈالر خرچ ہوں گے۔ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جائیں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے لیے خصوصی طیارہ ‏استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر تحریک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم  نواز شریف کے دوروں کے اخراجات کا وزیراعظم عمران خان کے دوروں پر خرچ سے موازنہ پیش کردیا، واشنگٹن اور نیویارک کے دوروں کی الگ الگ تفصیلات جاری کردیں۔ سیف اللہ نیازی کے مطابق سابق صدر زرداری 2009ء میں واشنگٹن گئے تو 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 68 ڈالرز کا خرچہ آیا۔ نواز شریف نے 2013ء میں واشنگٹن کا سفر کیا تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ عمران خان 2019ء میں بطور وزیر اعظم واشنگٹن گئے تو محض 67 ہزار 1 سو 80 ڈالرز میں دورہ مکمل ہوگیا۔ اسی طرح نیویارک کے سرکاری دوروں پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی واضح فرق دکھائی دیتا ہے۔ آصف زرداری 2012ء میں نیویارک گئے تو غریب قوم کے 13 لاکھ 96 ہزار 2 سو 1 ڈالرز خرچ کر آئے۔ نواز شریف کا 2016ء میں نیویارک جانا ہوا تو مقروض قوم کو11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز کے خطیر اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔ وزیراعظم عمران خان چند دنوں میں نیویارک  جائیں گے تو اندازاً صرف ایک لاکھ 62 ہزار 5 سو 78 ڈالرز کے اخراجات آئیں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 816395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش