0
Monday 16 Sep 2019 10:59

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیت میں 19 فیصد تک اضافہ

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیت میں 19 فیصد تک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ یمنیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 19 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ یورپی آئل مارکیٹوں میں برنیٹ کروڈ 11.77 فیصد مہنگا ہو گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 63.34، برینٹ کروڈ 67.31 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔ برینٹ تیل قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13فیصد اضافہ دیکھا گیا، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ پیر کو عالمی منڈی میں کاروبار کے آغاز پر ہی خام تیل کے بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔ اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 63.34 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ہفتہ کے روز یمنی فورسز نے سعودی عرب کی اہم ترین تزویراتی گہرائی سمجھی جانے والی سب سے بڑی تیل تنصیبات پر 10 ڈرون کے زریعے کامیاب حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں بقیق اور خریص میں آرامکو کمپنی سے متعلقہ دو آئل ریفائنریز میں آگ بھڑک اٹھی تھی، سنیچر کو یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان حملوں کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا: "یمن آرمی کے 10 ڈرونز پر مشتمل ایک اسکواڈرن نے بقیق اور خریص میں آرامکو کمپنی سے متعلقہ دو آئل ریفائنریز کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ تنصیبات سعودی عرب کے مشرقی ترین حصے میں واقع ہیں۔" انہوں نے مزید کہا: "یہ حملہ سعودی عرب کے اندر ہمارا سب سے بڑا حملہ ہے اور اس کا مقصد سعودی عرب کو مزید جارحیت سے باز رکھنا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق سعودی تنصیبات کے مکمل طور پر بحال ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں اور ان حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں فوری طور پر پانچ فیصد کمی آ گئی ہے۔ حملوں کے بعد پیداوار میں 57 لاکھ بیرل روزانہ کی کمی دیکھی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 816433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش