QR CodeQR Code

صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد جی بی کے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال مؤخر

16 Sep 2019 11:19

ینگ ڈاکٹرز اور پی ایم اے کے وفد اور صوبائی حکومت کے نمائندوں کے مابین مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کے تمام مطالبات تین دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد ہڑتال کی کال ایک ہفتے کیلئے موخر کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد گلگت بلتستان کے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے احتجاج موخر کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز اور پی ایم اے کے وفد اور صوبائی حکومت کے نمائندوں کے مابین مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کے تمام مطالبات تین دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد ہڑتال ایک ہفتے کیلئے مؤخر کر دی گئی۔ صوبائی حکومت کی طرف سے وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری سروسز شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ جی بی کے ینگ ڈاکٹرز نے 16 ستمبر سے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ایک ہفتے کیلئے مؤخر کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 816447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816447/صوبائی-حکومت-سے-کامیاب-مذاکرات-کے-بعد-جی-بی-ینگ-ڈاکٹرز-کی-ہڑتال-مؤخر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org