QR CodeQR Code

جے یو آئی گلگت بلتستان کے وفد کی پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین سے ملاقات، اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت

16 Sep 2019 11:52

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی پی کے جے یو آئی کے ساتھ ماضی میں بھی اچھے تعلقات رہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی رہے گا۔ ہم جے یو آئے کے اسلام آباد مارچ کی حمایت کرتے ہیں اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام جی بی کے وفد نے مولانا عطاء اللہ شہاب کی سربراہی میں پی پی پی کے رہنمائوں امجد ایڈووکیٹ، جمیل احمد اور دیگر سے ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ جمعیت کے وفد نے پی پی رہنمائوں کو اسلام آباد مارچ کی وجوہات اور اسباب سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کا متفقہ فیصلہ تھا کہ یہ حکومت سلیکٹڈ اور نااہل حکومت ہے، جس نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی میں دو سو فیصد اضافہ کیا۔ جے یو آئی نے اکتوبر میں مارچ کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی پی کے جے یو آئی کے ساتھ ماضی میں بھی اچھے تعلقات رہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی رہے گا۔ ہم جے یو آئے کے اسلام آباد مارچ کی حمایت کرتے ہیں اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 816459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816459/جے-یو-ا-ئی-گلگت-بلتستان-کے-وفد-کی-پیپلزپارٹی-صوبائی-قائدین-سے-ملاقات-اسلام-ا-باد-مارچ-میں-شرکت-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org