QR CodeQR Code

دہری شہریت کیس، سابق چیئرمین نادرا طارق ملک بےگناہ قرار

16 Sep 2019 11:53

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طارق ملک نے رواں برس 11 جولائی کو ایف آئی اے کے سامنے بیان دیا کہ انھوں نے دہری شہریت نہیں چھپائی، وہ نائیکوپ کارڈ رکھتے ہیں اور16 اپریل 2010ء کو مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا فارم جمع کراتے ہوئے بھی اس کا ذکر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ دہری شہریت کیس میں سابق چیئرمین نادرا طارق ملک بے گناہ قرار، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق چیئرمین کو دہری شہریت چھپانے کے کیس میں 5 سال 4 ماہ بعد بےگناہ قرار دیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سابق چیئرمین نادر طارق ملک کی دہری شہریت سے متعلق دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طارق ملک نے رواں برس 11 جولائی کو ایف آئی اے کے سامنے بیان دیا کہ انھوں نے دہری شہریت نہیں چھپائی، وہ نائیکوپ کارڈ رکھتے ہیں اور16 اپریل 2010ء کو مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا فارم جمع کراتے ہوئے بھی اس کا ذکر کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق نادرا نے بھی طارق ملک کے نائیکوپ کی تصدیق کی، طارق ملک نے 16 مارچ 2002ء کے مینوئل پاسپورٹ کی کاپی عدالت میں پیش کی جس میں ظاہر کیا گیاکہ وہ گورنمنٹ سرونٹ ہیں، عدالت نے سابق چیئرمین کو بےگناہ قرار دیتا ہوتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ طارق ملک کے خلاف مقدمہ ن لیگ حکومت کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 816460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816460/دہری-شہریت-کیس-سابق-چیئرمین-نادرا-طارق-ملک-بےگناہ-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org