بھکر، بااثر ملزمان کی اغواء کے بعد طالبہ سے اجتماعی زیادتی
16 Sep 2019 12:33
طالبہ کے مطابق ملزمان نے اسے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر 10 روز تک بلیک میل کرتے رہے، طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے اور اسکے گھر والوں کو پولیس سے رابطہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں بااثر ملزمان نے مقامی مزارعے کی بیٹی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنا لی۔ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 61 ایم ایل میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، 17 سالہ ثمرہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ملزمان یونس، کامران اور امتیاز نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور قریبی ڈیرہ پر لے گئے، ڈیرہ پر موجود 5 ملزمان نے ثمرہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔
خبر کا کوڈ: 816475