QR CodeQR Code

سکردو، ونی کیس میں گرفتار جرگہ کے ممبران 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

16 Sep 2019 16:48

پیر کے روز پولیس نے جرگہ کے ممبران کو عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ کی درخواست کی، عدالت نے تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے سب انسپکٹر اطہر حسین کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روندو میں ونی کیس میں گرفتار مقامی جرگہ کے ممبران کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے سب انسپکٹر اطہر حسین کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ پیر کے روز پولیس نے جرگہ کے ممبران کو سکردو کی مقامی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ کی درخواست کی، عدالت نے تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو غفلت برتنے پر پولیس لائن حاضر ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے، ان کی جگہ سکردو پولیس کے سب انسپکٹر ارشد کو ستک تھانہ کا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 816508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816508/سکردو-ونی-کیس-میں-گرفتار-جرگہ-کے-ممبران-3-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-پر-پولیس-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org