0
Monday 16 Sep 2019 18:15
مدعی سست، گواہ چست

سعودی عرب پر حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ

سعودی عرب پر حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مدعی سست، گواہ چست کی مثال کے مطابق کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پر حملے کے بعد تیل کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات کے باعث امریکی ایندھن کے ذخائر سے تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا، لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، مارکیٹ میں تیل کی وافر مقدار موجود ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کی تیل کی سپلائی پر حملہ کیا گیا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ان حملوں میں کون ملوث ہے، جس کی تصدیق کرنے کے بعد ہم نے اس پر حملے کے لیے نشانہ بھی باندھ لیا ہے اور کارروائی کے لیے مکمل تیار ہیں، لیکن ہم سعودی عرب کے منتظر ہیں کہ وہ کسے اپنی تیل سپلائی پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے اور یہ کہ کن اصول و شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی اور اہم تنصیبات پر ڈرون حملے ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں ان مقامات پر آگ لگ گئی اور کافی مالی نقصان ہوا۔ امریکا نے الزام لگایا ہے کہ ان حملوں میں ایران کا ہاتھ ہے، تاہم ایرانی حکومت نے یہ الزام مسترد کر دیا ہے، سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 816512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش