0
Monday 16 Sep 2019 18:21

سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے، قوم الیشکن کیلئے تیار ہوجائے، علی اکبر گجر

سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے، قوم الیشکن کیلئے تیار ہوجائے، علی اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ قوم عام انتخابات کیلئے تیار ہو جائے، سلیکٹڈ حکمرانوں کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔ کراچی میں لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی خبر گجر نے مزید کہا کہ نااہلوں کی حکومت کسی بھی لمحے زمین بوس ہونے کو ہے، آئندہ سال حقیقی جمہوریت کی بحالی کا سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے لولی لنگڑی پولیو زدہ جمہوریت کا مکمل خاتمہ کرکے حقیقی، صحت مند اور دیرپا جمہوریت کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات موجودہ حکمرانوں کی نااہلیوں کا بوجھ زیادہ دن تک برداشت نہیں کر سکتے، خطے کی نازک صورتحال اور مشرقی و مغربی سرحدوں پر موجود دہشتگرد عناصر کی سازشوں سے قوم اور ملک کو بچانے کیلئے نواز شریف، مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کی قیادت قوم کی واحد امید ہے۔
خبر کا کوڈ : 816515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش