0
Monday 16 Sep 2019 19:55

سندھ حکومت کا کراچی میں ’’کچرا اٹھاؤ مہم‘‘ شروع کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا کراچی میں ’’کچرا اٹھاؤ مہم‘‘ شروع کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، صفائی مہم 21 ستمبر سے شروع کی جائے گی۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک ماہ میں کراچی کا کچرا صاف کر دیں گے، کراچی میں "کچرا اٹھاؤ مہم" 21 ستمبر سے شروع کی جائیگی، جس میں کچھ عارضی گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن پر کچرا اکٹھا کرکے لینڈ فل سائٹ پر ڈمپ کیا جائیگا، ہماری کوشش ہوگی کہ ایک مہینے میں کراچی کا کچرا صاف کریں۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 12 سے 13 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے، کچرا پڑا ہو تو میڈیا دکھاتا ہے، اب اٹھتا ہے تو وہ بھی دکھائیں۔
خبر کا کوڈ : 816544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش