QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کے آرٹیکل 149 سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، خورشید شاہ

16 Sep 2019 20:10

سانگھڑ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی میں کچرے کو بہانا بناکر آرٹیکل ایک سو انچاس کے تحت کراچی کا نظام اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت وفاق کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ صوبے میں مداخلت کرے، سندھ توڑنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں اور وفاق کو مضبوط کیا، بلاول بھٹو کے آرٹیکل ایک سو انچاس سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی آٹیکل ایک سو انچاس کی مخالفت کرتی ہے۔ سانگھڑ کی تحصیل جام نواز علی میں خورشید شاہ نے ایم پی اے جام مدد علی سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل ایک سو انچاس کی سندھ میں کیا ضرورت تھی، اس وقت ملک کے حالات خراب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی میں کچرے کو بہانا بناکر آرٹیکل ایک سو انچاس کے تحت کراچی کا نظام اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت وفاق کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ صوبے میں مداخلت کرے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سندھ توڑنے کی ہر سازش کو پیپلز پارٹی ناکام بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 816546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816546/بلاول-بھٹو-کے-آرٹیکل-149-سے-متعلق-بیان-کو-توڑ-مروڑ-کر-پیش-کیا-گیا-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org