QR CodeQR Code

تحریک انصاف جی بی کے سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر کی مرکزی رہنما زاہد حسین کاظمی سے ملاقات

16 Sep 2019 21:30

ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ جی بی انسانی و قدرتی وسائل سے مالامال خطہ ہے۔ جی بی کی تعمیر و ترقی تحریک انصاف کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ وفاقی حکومت جی بی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر کی مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی سے اسلام آباد ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش انتظامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ جی بی انسانی و قدرتی وسائل سے مالامال خطہ ہے۔ جی بی کی تعمیر و ترقی تحریک انصاف کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ وفاقی حکومت جی بی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان میں تیزی سے مقبول اور وزیر اعظم عمران خان کا پیغام مؤثر انداز میں پھیل رہا ہے۔ زاہد حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منشور کی روشنی میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اقتصادی و انتظامی کاوشوں کو جاری رکھیں گے۔ ان کا مذید کہنا تھا آئندہ انتخابات میں انشاء اللہ جی بی میں بھی حکومت بنائیں گے اور آئندہ سال گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی کا سال ہوگا۔ تحریک انصاف ہی گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کو حل کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی گلگت بلتستان پر گہری نظر ہے اور بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 816553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816553/تحریک-انصاف-جی-بی-کے-سیکرٹری-اطلاعات-اکبر-حسین-کی-مرکزی-رہنما-زاہد-کاظمی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org