QR CodeQR Code

مشائخ و علماء کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز یکجہتی کشمیر کانفرنس

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، فردوس عاشق

پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے

16 Sep 2019 22:45

کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ حق اور باطل کی جنگ مں باطل ہمیشہ مٹنے کیلئے ہوتا ہے، ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، کشمیر میں ظلم و جبر آخری سانسیں لے رہا ہے، ظلم کو مٹانے کیلئے تمام مکتب فکر کو اکٹھا ہونا ہو گا۔ بھارت مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مشائخ و علماء کونسل کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام کے حقیقی داعی آج مسئلہ کشمیر کیلئے اکٹھے ہیں، علماء و مشائخ قیام پاکستان سے استحکام پاکستان تک اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، کشمیر کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ بقاء  کا ہے، جہاں کشمیر کاز کی بات ہوتی ہے ہر شہری اپنی قیادت کی طرف دیکھتا ہے، ایل او سی کے اس پار لاکھوں کشمیری حق خود ارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کا بیانیہ عالمی برادری کے سامنے  رکھا گیا ہے، ہر پاکستانی کے چہرے پر کشمیر سے نہ ختم ہونیوالے رشتے کی جھلک نظر آتی ہے، قوم دیکھ رہی ہے کشمیر کے مسئلہ پر سیاسی قائدین کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور باطل کی جنگ مں باطل ہمیشہ مٹنے کیلئے ہوتا ہے، ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، کشمیر میں ظلم و جبر آخری سانسیں لے رہا ہے، ظلم کو مٹانے کیلئے تمام مکتب فکر کو اکٹھا ہونا ہو گا۔ بھارت مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر رہا ہے۔ سیالکوٹ میں کشمیریوں کی بڑی تعداد قیام پذیر ہے، میرا حلقہ انتخاب بھارتی جارحیت کا سب سے زیادہ نشانہ بنتا ہے، فخر ہے کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان جیسا جرات مند لیڈر ملا ہے، عمران خان نے مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کراسے للکارا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ دین کے رشتے کو مستحکم کرنا وقت کا تقاضا ہے، ہیومن رائٹس کونسل اجلاس کا اعلامیہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، یورپی یونین کی پارلیمان میں کشمیر کا مسئلہ پہلا دفعہ زیربحث آ رہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے، عالمی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا اعلامیہ عالمی برادری کو موثر پیغام دیگا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دین اسلام حقوق اللہ کیساتھ حقوق العباد کی تلقین کرتا ہے، بھارت کے یکطرفہ سیاہ عمل کی مذمت اور یکسر مسترد کرتے ہیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر  اجاگر کیا جائے گا۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ کشمیر کاز پر حکومت پاکستان کشمیریوں کی آواز بنے گی، مظلوم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ ان کیساتھ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا دکھ، درد محسوس کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، وہ دن دور نہیں جب ظلم کی یہ تاریکی ختم ہو گی، کشمیر ایک دن ضرور پاکستان بنے گا، قومی بیانیے کیساتھ کھڑے ہونے پر علماء و مشائخ کو سلام پیش کرتی ہوں، کشمیر کاز کیلئے لڑنے والی حریت قیادت اور دیگر بہن بھائی اکیلے نہیں ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام مسئلہ کشمیر پر سیاسی قائدین کا کردار دیکھ رہے ہیں، کشمیر کاز کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 816558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816558/مسئلہ-کشمیر-حل-کرنے-کیلئے-ابھی-بہت-کچھ-کرنا-باقی-ہے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org