QR CodeQR Code

بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

16 Sep 2019 23:49

تنظیمی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ و لسانی فسادات کی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کر رہا ہے، بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں پاکستانی بن مقابلہ کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ٹی بلوچستان کے صدر محمد علی جتک کی قیادت میں آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک مسائل کی بھنور اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، حکومت ٹیکس وصولی کیلئے غریبوں کی بجائے سرمایہ داروں پر دباؤ ڈالے، غریب پہلے ماچس کی ڈبیا سے لیکر پانی کے بل تک ہر چیز پر ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ و لسانی فسادات کی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سربلندی و سلامتی کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے رہینگے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی دنیا حمایت کر رہی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مودی کے مقدمے پر پانی پھیر دیا ہے، ان شاء اللہ کشمیر کے عوام جلد حق خودارادیت لیکر دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 816565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816565/بھارت-پاکستان-میں-فرقہ-وارانہ-فسادات-کی-سازش-کر-رہا-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org