QR CodeQR Code

کشمیری بچوں اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے، تنویر سہیل

17 Sep 2019 08:29

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف راولپنڈی بار میں اجلاس ہوا، جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے بعد وکلا کی بڑی تعداد نے کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیراہتمام صدر بار سید تنویر سہیل شاہ اور سیکرٹری جنرل شہزاد میر ایڈووکیٹ کی زیر قیادت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف راولپنڈی بار میں اجلاس ہوا، جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وکلا کی بڑی تعداد نے کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سید تنویر سہیل اور سیکرٹری شہزاد میر نے کہا کہ وکلاء برادری کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیری شہداء، بچوں اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہر کشمیری کے دل میں پاکستان کی محبت بستی ہے۔ اس موقع پر سابق صدر بار، ممبر پنجاب بار کونسل سجاد اکبر عباسی، سابق سیکرٹری بار سردار منظر بشیر، سردار بلال قیوم خان، ثناء ﷲ زاہد ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں سید تنویر سہیل شاہ اور سیکرٹری جنرل شہزاد میر ایڈووکیٹ کی زیر قیادت وکلا سپریم کورٹ روانہ ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 816588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816588/کشمیری-بچوں-اور-جوانوں-کا-خون-رائیگاں-نہیں-جانے-دینگے-تنویر-سہیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org