0
Tuesday 17 Sep 2019 08:37

کشمیر کیلئے آخری حد تک جائیں گے، لیاقت بلوچ

کشمیر کیلئے آخری حد تک جائیں گے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ بھارتی ظلم و جبر کے حوالے سے اقوام متحدہ، عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، مسئلہ کی سنگینی کے پیش نظر جو کردار انہیں ادا کرنا چاہیے تھا وہ کہیں نظر نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید مودودی بلڈنگ میں ادبی تنظیم خوشبو کے زیراہتمام اہل قلم کانفرنس بعنوان تڑپتی شہ رگ اور قلمکار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نامور شاعر ٗکالم نگار اور مصنف احمد حاطب صدیقی، ممتاز ادیب افتخار کھوکر، معروف لکھاری ریاض عادل، صدر تحریک نفاذ اردو عطا الرحمان چوہان، شاعر الطاف رسول اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 816590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے