QR CodeQR Code

تحریک لبیک نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں، ورکشاپ کا انعقاد

17 Sep 2019 09:55

اعجاز اشرفی نے کہا نظام مصطفی کا نفاذ ہر مسلمان کی خواہش ہے اور یہ وہ نظام ہے جس کی بدولت ملک پاکستان میں خوشحالی ہوگی، جو سود سے پاک ہوگا، دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا، جس سے امیر غریب کا فرق ختم ہو گا، جس میں آئین پاکستان کے تحت قانون اسلامی قرآن و حدیث پر عملدرآمد کروایا جائے گا، جو ” اطعیو اللہ و اطعو الرسول“ کے عین مطابق ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں 27ویں ماہانہ فیضان نفاذ نظام مصطفی ورکشاپ منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک لبیک کے مرکزی رہنما صاحبزادہ اعجاز اشرفی نے کی۔ نظام مصطفی ورکشاپ میں علماء مشائخ نے رسول (ص) کے دین و تخت پر لانے کی جدوجہد تیز تر کرنے پر زور دیا۔ اعجاز اشرفی نے کہا نظام مصطفی کا نفاذ ہر مسلمان کی خواہش ہے اور یہ وہ نظام ہے جس کی بدولت ملک پاکستان میں خوشحالی ہوگی۔ جو سود سے پاک ہو گا۔ دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا، جس سے امیر غریب کا فرق ختم ہو گا۔ جس میں آئین پاکستان کے تحت قانون اسلامی قرآن و حدیث پر عملدرآمد کروایا جائے گا، جو ” اطعیو اللہ و اطعو الرسول“ کے عین مطابق ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے کرپشن لوٹ مار حق تلفی قتل و غارت جیسے سنگین جرائم کا جڑ سے خاتمہ یقینی ہو گا۔ اعجاز اشرفی نے کہا کہ ہر مہینہ فیضان نفاذ نظام مصطفی ورکشاپ سے شرکا ءکو عشق رسول، محبت رسول ، اطاعت رسول اور جانثاری رسول ﷺ کا درس مل رہا ہے۔ جس کے فوائد و ثمرات بہت دور تک پھیل رہے ہیں۔ اعجاز اشرفی نے خصوصی طور پر توجہ دلاتے ہوئے کہا43 دن گزر جانے کے باوجود کشمیر میں تاریخ کا بد ترین کرفیو نافذ ہے، جس سے انسانی نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وہ وقت دور نہیں ان شاءاللہ کشمیر بھی پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کی بدولت بذریعہ جہاد بہت جلد آزاد ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 816595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816595/تحریک-لبیک-نے-اپنی-سرگرمیاں-تیز-کر-دیں-ورکشاپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org