QR CodeQR Code

جے یو پی نے مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک کی حمایت کر دی

17 Sep 2019 10:05

لاہور میں غیر رسمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیاستدانوں کو بد نام کرنے اور انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم زوروں پر ہے، نان ایشوز کو ایشوز بناکر میڈیا کے ذریعے قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے جس کا فائدہ ہونے کی بجائے ،اس ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جب بھی کوئی طالع آزما اس ملک پر قابض ہوا ہے یا شوکت عزیز اور عمران خان جیسے حکمران ملے ہیں وہ قوم کو انتظامی اور سیاسی طور پر شدید نقصان پہنچا کر گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت مخالف جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے، متحدہ اپوزیشن کو مولانا فضل الرحمن کی آواز کے ساتھ آواز ملانی چاہیے، ورنہ پہلے سے زیادہ کمزور ہوں گے۔ متحدہ مجلس عمل کی حکومت مخالف تحریک سے صرف وہی جماعتیں دور ہو رہی ہیں جن کی اپنی مجبوریاں ہیں، جے یو پی کی کوئی مجبوری نہیں ہم جمہوری روایات اور آئین کی حفاظت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کی حکومت مخالف تحریک کی حمایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت سے نجات ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے جمہوری روایات کو تباہ کیا گیا ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے عام آدمی معیشت کے چکر میں پھنس چکا ہے اور خدشہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں کہیں خودکشیوں کی شرح میں اضافہ نہ ہوجائے۔

لاہور میں غیر رسمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیاستدانوں کو بد نام کرنے اور انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم زوروں پر ہے، نان ایشوز کو ایشوز بناکر میڈیا کے ذریعے قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے جس کا فائدہ ہونے کی بجائے ،اس ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جب بھی کوئی طالع آزما اس ملک پر قابض ہوا ہے یا شوکت عزیز اور عمران خان جیسے حکمران ملے ہیں وہ قوم کو انتظامی اور سیاسی طور پر شدید نقصان پہنچا کر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے اور معیشت کی تباہی کے بعد آئین شکنی کی طرف لشکر کشی شروع کر دی ہے۔ کسی کو ملک کا سیاسی کلچر تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، یہ ملک سیاستدانوں نے بنایا اور وہی اسے چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے مارشل لاء اور کٹھ پتلی سیاستدانوں کے ذریعے عارضی مقاصد پورے کیے جاتے رہے اور اب بھی جاری ہے۔ لیکن اگر سیاست بچانے کی طرف توجہ نہ دی گی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 816598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816598/جے-یو-پی-نے-مولانا-فضل-الرحمان-کی-حکومت-مخالف-تحریک-حمایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org