QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کا سعوی ولی عہد کو فون، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

17 Sep 2019 10:15

دونوں رہنماؤں میں سعودی عرب میں حالیہ تخریب کاری کے واقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ تخریب کاری سے سعودی عرب کی سکیورٹی اور عالمی معیشت کو خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماؤں میں سعودی عرب میں حالیہ تخریب کاری کے واقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ تخریب کاری سے سعودی عرب کی سکیورٹی اور عالمی معیشت کو خطرہ ہے جبکہ ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے شہر بقیق میں یمنیوں کی جانب سے تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا جبکہ امریکا نے اس حملے کا الزام ایران پر لگایا تھا، تاہم ایرانی حکومت نے یہ الزام مسترد کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 816602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816602/وزیراعظم-عمران-خان-کا-سعوی-ولی-عہد-کو-فون-تیل-تنصیبات-پر-حملوں-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org