QR CodeQR Code

بلوچستان کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

17 Sep 2019 10:21

وزیراعلیٰ جام کمال نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ نے بڑے منصوبوں کی منظوری کیلئے اہم کردار ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سبکدوش ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا۔ جام کمال نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ نے بڑے منصوبوں کی منظوری کیلئے اہم کردار ادا کیا، ٹیم ورک کے باعث بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا خلوص و محبت کبھی نہیں بھلا سکتا، صوبے کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بلوچستان اولین ترجیح ہوگی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ 23 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 816603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816603/بلوچستان-کے-بہتر-مستقبل-کیلئے-سب-کو-ملکر-کام-کرنا-ہوگا-لیفٹیننٹ-جنرل-عاصم-سلیم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org