0
Tuesday 17 Sep 2019 10:26

میرے دھرنے میں 15 لاکھ لوگ ہوں گے، فضل الرحمان کی شہباز شریف کو یقین دہانی

میرے دھرنے میں 15 لاکھ لوگ ہوں گے، فضل الرحمان کی شہباز شریف کو یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 15 لاکھ لوگ ہوں گے، بے شک انگلیوں پر گن لینا، 80 ہزار سے ایک لاکھ افراد خصوصی یونیفارم میں صرف سکیورٹی پر ہوں گے، دھرنے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ملک بھر میں کاروبارِ زندگی معطل کردیں گے، کارکنان میرے ایک اشارے پر اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون اور جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے چارٹر آف ڈیمانڈ اور دیگر سوالات کے جوابات دے کر نون لیگی رہنماؤں کو مطمئن کیا کہ دھرنے کیلئے 15 لاکھ افراد اسلام آباد میں لے کر جائیں گے، جس پر نون لیگی رہنماؤں نے استفسار کیا کہ 15 لاکھ افراد تو بہت زیادہ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 80 ہزار سے ایک لاکھ افراد خصوصی یونیفارم میں صرف سکیورٹی پر ہوں گے۔ دھرنے اور غسل خانوں کی صفائی کیلئے جامع انتظامات ہوں گے۔ فضل الرحمان نے نون لیگی رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ دھرنے میں واپسی کا کوئی آپشن موجود نہیں۔ ملک میں فوری نئے آزادانہ شفاف انتخابات حتمی مطالبہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان میرے اشارے پر اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔ ایک سال سے مسلسل تیاریاں کر رہے ہیں۔ فنڈ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ کسی نے دھرنے میں رکاوٹ ڈالی تو پورے ملک میں کاروبار زندگی معطل کردیں گے۔ دھرنے میں نون لیگ کے علاوہ حکومتی پالیسیوں سے نالاں عوام بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کی قیادت کیساتھ دوبارہ ملاقات کروں گا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا  کہ نواز شریف کی ہدایت پر آپ سے ملاقات کی ہے، نواز شریف دھرنے کی حمایت کی ہدایات دے چکے ہیں، نون لیگ کی سی ای سی کی سفارشات منظوری  کیلئے نواز شریف کو بھیجی جائیں گی۔ نون لیگ کی دھرنے میں شرکت کی تفصیلات نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں طے کی جائیں گی۔ جے یو آئی (ف) کے نمائندے منصوبے پر نون لیگ کی سی ای سی میں بریفنگ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 816605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش