QR CodeQR Code

زرعی تحقیقاتی کونسل کا گلگت میں ماہی پروری کی جدید لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ

17 Sep 2019 12:26

لیبارٹری میں تجربات کے ذریعے کولڈ واٹر فش کے بیج کی تیاری کی جائے گی جنہیں آزاد کشمیر، کے پی کے اور گلگت بلتستان میں مچھلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے چین کے ادارے کے تعاون سے اپنے گلگت بلتستان میں قائم تحقیقی ادارے (مائونٹین ایگری ریسرچ اسٹیشن)، جگلوٹ گلگت میں ماہی پروری کی ایک جدید لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جہاں تجربات کے ذریعے کولڈ واٹر فش کے بیج کی تیاری کی جائے گی جنہیں آزاد کشمیر، کے پی کے اور گلگت بلتستان میں مچھلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور گانسو تحقیقاتی ادارہ برائے ماہی پروری چائنہ کی جانب سے ''ٹرائوٹ مچھلی کی فارمنگ'' کے متعلق تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے تربیتی سیشن کا مقصد پاکستان میں ٹرائوٹ مچھلی کی فارمنگ کے مواقع، لوگوں کی ٹرائوٹ مچھلی کی فارمنگ کے متعلق آگاہی ،ٹرائوٹ مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے طریقوں پر غور، ان کی مناسب دیکھ بھال نیز کاروباری سہولتیں تلاش کرنا تھا۔ چیئرمین زرعی تحقیقاتی کونسل محمد ایوب نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزاد جموں و کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان ٹرائوٹ مچھلی کی فارمنگ کے بہترین علاقے ہیں جہاں تازہ پانی کے جوہڑ، بڑے دریا، مختلف ندیاں اور جھیلیں موجود ہیں۔ یہاں ٹرائوٹ مچھلی کی سالانہ پیداوار میں اضافہ ہو گا نیز علاقے کے لوگوں کی آمدن میں اضافے کے ذرائع بھی میسر ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 816641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816641/زرعی-تحقیقاتی-کونسل-کا-گلگت-میں-ماہی-پروری-کی-جدید-لیبارٹری-کے-قیام-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org