0
Tuesday 17 Sep 2019 12:32

بلوچستان کی ترقی کیلئے نسلی، مذہبی اور طبقاتی نفرتوں کا خاتمہ ضروری ہے، لشکری رئیسانی

بلوچستان کی ترقی کیلئے نسلی، مذہبی اور طبقاتی نفرتوں کا خاتمہ ضروری ہے، لشکری رئیسانی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نسلی نفرتوں کے خاتمہ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں آباد تمام اقوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے یک آواز ہونا پڑیگا۔ گذشتہ روز قلعہ سیف اللہ میں قبائلی معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ فاٹا سے گوادر تک پشتون بلوچ سرزمین کو نہ صرف بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے بلکہ آئندہ آنیوالے دنوں میں ان میں مزید اضافہ ہوگا، کیونکہ ہماری سیاسی جماعتیں انتشار اور سماج طبقاتی انتشار، نسلی ٹکراؤ، اور بے روزگاری کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سماج کو درپیش بحرانوں سے نکال کر سرزمین کو امن کا گہوارہ ننانے اور ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کیلئے یہاں آباد تمام اقوام کو اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے نسلی اور مذہبی تعصب کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے سینے میں تین سو ارب ڈالر کا سونا دفن ہے، سوئی سے نکلنے والی گیس جس نے پاکستان کی صنعتوں کو آباد کیا، مگر افسوس وسائل کے مالک خود آج بحرانوں میں گھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طبقاتی، نسلی ٹکراؤ، مذہبی اور طبقاتی نفرتوں کا خاتمہ کرکے ہی ہم اپنی سرزمین کو امن، ترقی اور خوشحالی کیجانب لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوری نصیر خان اور احمد شاہ ابدالی کے دور میں خلیج بنگال سے خلیج فارس تک بلوچ اور پشتون ایک طاقت اور اپنی منفرد پہنچان رکھتے ہیں، آج ایک مرتبہ پھر ہمیں اپنی صفوں سے نسلی تعصب کو ہوا دینے والوں کو نکال کر شیرانی سے گوادر تک حقوق حاصل کرنے کیلئے یک زبان ہونے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 816647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش