0
Tuesday 17 Sep 2019 15:48

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے پولیو کیس سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے پولیو کیس سامنے آگئے
خیبر پختونخوا میں 2 اور بچے پولیو وائرس کا شکار ہوگئے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق پولیو کیس سرائے نورنگ ضلع لکی مروت اور جیدبا ضلع تورغر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ای او سی کے مطابق لکی مروت میں ڈھائی سالہ بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے جس کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے، جبکہ تورغر میں 2 سالہ بچے کو پولیو نے نشانہ بنایا ہے۔ 2 نئے کیسز آنے سے رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ ای او سی کے مطابق پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔ ای او سی کوآرڈینیٹر عبد الباسط کے مطابق پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے، والدین گمراہ کن پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز اور مشکلات کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمہ میں پرعزم ہے اور پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ہر بچے تک پہنچنا ناگزیر ہے، جس کیلئے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 816684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش