QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، درازندہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 چرواہے جاں بحق

17 Sep 2019 15:54

مرنے والے 2 دوتانی چرواہوں کو ضلعی انتظامیہ نے درازندہ میں دفنا دیا، جبکہ ژوب سے تعلق رکھنے والے 2 چرواہوں کو انتظامات کے بعد ژوب روانہ کر دیا۔ واقعے میں مرنے والی بھیڑ بکریوں کی تعداد 100 کے قریب ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 خانہ بدوش چرواہے جاں بحق ہوگئے، جبکہ 50 سے زائد جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں 4 چرواہے پہاڑی کے قریب سایہ دار جگہ پر سستانے کیلئے لیٹے تھے کہ اچانک تودہ ان پر آ گرا، حادثے میں 4 چرواہے اور 50 سے زائد جانور تودے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر درازندہ سمیع اللہ خان اور تحصیلدار نے بھاری مشینری سے لاشیں 4 گھنٹوں کی تگ ودو کے بعد نکال لیں۔ مرنے والے 2 دوتانی چرواہوں کو ضلعی انتظامیہ نے درازندہ میں دفنا دیا، جبکہ ژوب سے تعلق رکھنے والے 2 چرواہوں کو انتظامات کے بعد ژوب روانہ کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد روڈ کو بھی ملبے سے صاف کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے میں مرنے والی بھیڑ بکریوں کی تعداد 100 کے قریب ہوسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 816685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816685/ڈی-آئی-خان-درازندہ-میں-مٹی-کا-تودہ-گرنے-سے-4-چرواہے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org