0
Tuesday 17 Sep 2019 18:37

راولپنڈی سے گلگت آنے والی مال بردار گاڑی دریائے سندھ میں جا گری، ڈرائیور لاپتہ

راولپنڈی سے گلگت آنے والی مال بردار گاڑی دریائے سندھ میں جا گری، ڈرائیور لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی سے گلگت آنے والی گاڑی کے کے ایچ پر چھمو گڑھ کے قریب دریائے سندھ میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور سمیت لاپتہ ہو گئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مال بردار گاڑی نجی کمپنی کی ہے جو راولپنڈی سے گلگت سامان لا رہی تھی، گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاڑی میں صرف ڈرائیور موجود تھا جو کہ حادثے کے بعد دریا میں گر کر لاپتہ ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 816721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش