QR CodeQR Code

پاراچنار، گودر بم دھماکے کا ملزم جمیل دبئی پہنچ گیا

17 Sep 2019 20:20

قبائلی عمائدین اقبال حسین، انعام علی، نور غلام اور ملک شعبان علی نے کہا ہے کہ 2017ء میں ہونے والا گودر بم دھماکہ جس میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، اس کیس میں گرفتاری کے بعد چھ افراد نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا، مگر اس کے باوجود گرفتار چھ افراد میں سے با اثر ملزم جمیل خونی خیل جیل سے رہا ہوگیا اور رہائی کے بعد دبئی پہنچ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ گودر میں ہونے والے بم دھماکے کا ملزم جمیل دبئی پہنچ گیا ہے، جس پر ضلع کرم کے قبائلی عمائدین نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع کرم کے قبائلی عمائدین اقبال حسین، انعام علی، نور غلام اور ملک شعبان علی نے کہا ہے کہ 2017ء میں ہونے والا گودر بم دھماکہ جس میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، اس کیس میں گرفتاری کے بعد چھ افراد نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا، مگر اس کے باوجود گرفتار چھ افراد میں سے با اثر ملزم جمیل خونی خیل جیل سے رہا ہوگیا اور رہائی کے بعد دبئی پہنچ گیا۔ عمائدین نے دھماکے کے ملزم کی رہائی اور دبئی فرار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور پولیس، مقامی انتظامیہ، بریگیڈیئر پاک فوج نجف عباس، کور کمانڈر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر ملزم کو دوبارہ گرفتار کیا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 816732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816732/پاراچنار-گودر-بم-دھماکے-کا-ملزم-جمیل-دبئی-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org