QR CodeQR Code

بلتستان یونیورسٹی کا دوسرا کانوکیشن اکتوبر کے وسط میں کرانے کا فیصلہ

17 Sep 2019 21:08

کانوکیشن کے حوالے سے ڈاکٹر غلام رضا نے کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار، ڈائریکٹر اکیڈمکس، ڈائریکٹر پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے علاوہ فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی کا دوسرا کانوکیشن اکتوبر کے وسط میں کرانے کا فیسلہ کر لیا گیا۔ کانوکیشن کے حوالے سے ڈاکٹر غلام رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار، ڈائریکٹر اکیڈمکس، ڈائریکٹر پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے علاوہ فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کانوکیشن اکتوبر کے وسط میں ہوگا۔ شرکاء کو یاد دلایا گیا کہ سالِ گذشتہ کے کانوکیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد یہ دوسرا اہم کانوکیشن ہونے جا رہا ہے جس کیلئے بھرپور تیاری کی جائے گی۔ اجلاس میں مختلف افراد کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور بتایا گیا کہ کانوکیشن کو ہر صورت میں کامیاب بنایا جائے گا۔ اِس کے علاوہ مختلف مہمان بھی مدعو ہوں گے۔ گذشتہ سال کی نسبت اِس سال طلباء و طالبات کی شرکت بھی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہو گی۔ تمام فیکلٹی ممبرز بھی اپنی شرکت کو یقین بنائیں گے۔ واضح رہے کہ بلتستان یونیورسٹی کا یہ دوسرا کانوکیشن ہونے جا رہا ہے۔ اوّلین کانوکیشن سالِ گذشتہ ہوا تھا اور جنرل احسان محمود مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔


خبر کا کوڈ: 816733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816733/بلتستان-یونیورسٹی-کا-دوسرا-کانوکیشن-اکتوبر-کے-وسط-میں-کرانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org