QR CodeQR Code

طاہر القادری سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرپٹ سیاسی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے، الیاس مغل

17 Sep 2019 20:41

اپنے ایک بیان میں پاکستان عوامی تحریک سندھ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے نظام کو درست کرنے کیلئے انقلاب کی ضرورت ہے، وہ وقت دور نہیں قوم کہ جب سبز باغ دکھانے والوں کے خلاف میدان میں اترے گی اور انقلاب کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کو پکارے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک سندھ کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل نے کہا ہے کہ سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرپٹ سیاسی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں الیاس مغل نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سوئی ہوئی قوم کو جگا کر آئین پاکستان کو پڑھنا سکھایا اور شعور دیا، آئین پاکستان صرف ایک کتاب کا نام نہیں بلکہ آئین پاکستان عوام کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ، فرسودہ نظام کے خلاف ڈاکٹر محمد طاہر القادری سب سے بڑی للکار ہیں، ان کی سیاست سے کنارہ کشی سے کچھ لوگ غلط فہمی کا شکار ہوگئے ہیں، وہ سمجھ لیں ڈاکٹر طاہر القادری صرف ایک فرد کا نام نہیں بلکہ وہ ایک نظریہ ہیں، جس نظریئے نے دنیا میں کروڑوں طاہر القادری تیار کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے سیاسی نظرئیے کی امین ہے، پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے سیاسی نظریئے کو گھر گھر پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نظام کو درست کرنے کیلئے انقلاب کی ضرورت ہے، وہ وقت دور نہیں قوم کہ جب سبز باغ دکھانے والوں کے خلاف میدان میں اترے گی اور انقلاب کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کو پکارے گی۔


خبر کا کوڈ: 816737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816737/طاہر-القادری-سیاست-سے-ریٹائرمنٹ-کا-اعلان-کرپٹ-سیاسی-نظام-کے-منہ-پر-طمانچہ-ہے-الیاس-مغل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org