0
Tuesday 17 Sep 2019 20:52

پشاور، خاتون خانہ نے اپنے ہی گھر میں ڈاکہ ڈلوا دیا

پشاور، خاتون خانہ نے اپنے ہی گھر میں ڈاکہ ڈلوا دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے شمالی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے، جس میں  گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مصداق خاتون خانہ نے اپنے ہی گھر میں آشنا کے ساتھ سے مل کر ڈاکہ ڈلوا دیا ہے۔ یکہ توت اندرون شہر پشاور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کا بھید کھل گیا ہے۔ ڈاکہ ڈالنے والی گھر کی مالکن نکلی، خاتون خانہ نے اپنے ہی آشنا اور اس کے ساتھیوں کی مدد سے ڈاکہ ڈلوا دیا۔ پولیس کے مطابق آشنا کو رقم کی ضرورت پڑی تو خاتون نے ساتھی کو اپنے ہی گھر میں رقم اور زیورات کی نشاندہی کی۔ ملزموں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر 40 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ، 30 تولہ زیورات، 25 لاکھ روپے کی نقدی لوٹی۔ پشاور پولیس نے تفتیش کے دوران ڈکیتی کے دوران چھینا جانے والا مال برآمد کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 816740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب