0
Tuesday 17 Sep 2019 20:58

وزیراعظم عمران خان کل طورخم بارڈر کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم عمران خان کل طورخم بارڈر کا افتتاح کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر کا افتتاح کرنے کیلئے بدھ کو جائیں گے، طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ضلع خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے، پاک افغان طورخم بارڈ 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلٰی محمود خان اور ارباب شہزاد سمیت دیگر بھی ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر کسٹم اور دیگر اداروں نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ سرحد کھولنے سے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ اُدھر وزیراعلٰی محمود خان پاک افغان بارڈر طورخم پہنچ گئے، انکے ہمراہ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بھی ہیں، وزیراعلٰی طورخم بارڈر پر انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 816741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب