0
Tuesday 17 Sep 2019 22:44

روس کی سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیشکش

روس کی سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ روس نے سعودی عرب پر حملوں کے بعد اسے دفاعی میزائل نظام فروخت کرنے کی پیشکش کر دی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈیفنس سسٹم سے ڈرون اور میزائل حملوں سے بچا جا سکتا ہے، سعودی عرب چاہے تو اس کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ پیوٹن نے کہا کہ ترکی اور ایران بھی ہم سے یہ ڈیفنس سسٹم خرید چکے ہیں، ایس 400 میزائلوں کی دوسری بیٹری گذشتہ روز ترکی کے حوالے کی اور وہاں میزائل ڈیفنس سسٹم اپریل 2020ء سے کام شروع کر دے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں سعودی عرب کو شدید مالی نقصان ہوا۔ امریکا نے اس حملے کا الزام ایران پر لگایا ہے، تاہم ایرانی حکومت نے یہ الزام مسترد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 816754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب